5 اگست 2013 - 19:30
ترکی میں فوج کے سابق سربراہ کو عمر قید کی سزا

ترک عدالت نے فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) الکر بازبگ کو حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں عمرقید کی سزاسنائی ہے۔

ابنا: ترک عدالت نے فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) الکر بازبگ کو حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں عمرقید کی سزاسنائی ہے۔استنبول میں طیب اردوغان کی حکومت الٹنے کے الزام میں کیس کی سماعت کی گئی۔250 افراد پر سازش رچنے کا الزام لگایا گیا تھا جن میں فوجی افسران بھی شامل تھے۔ 5 سالہ مقدمے کی کارروائی کے بعد فوج کے سابق سربراہ سمیت 16 دیگر افراد کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ان افراد میں فوج کے 10 ریٹائرڈ افسران بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 60 دیگر افراد کو ایک برس سے 47 برس تک قید کی سزا سنائی گئی۔عدالتی کارروائی کے دوران درجنوں افراد، عدالت کے باہر موجود تھے۔ پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲